21 جون، 2016، 1:58 PM

ہندوستان کا نام نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے ایجنڈے میں شامل نہیں

ہندوستان کا نام نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے ایجنڈے میں شامل نہیں

چین نے کہا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں نئے ممالک کی شمولیت کے معاملے پر رکن ممالک میں اب تک اختلاف رائے پایا جاتا ہے جب کہ سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں ہندوستان کا نام شامل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ذرائع نے چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنینگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے کہا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں نئے ممالک کی شمولیت کے معاملے پر رکن ممالک میں اب تک اختلاف رائے پایا جاتا ہے جب کہ سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں ہندوستان کا نام  شامل نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق  نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے معاملے پر اب بھی تذبذب کا شکار ہیں اور امید ہے کہ رکن ممالک مؤثر بات چیت کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تاہم سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں ہندوستان کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی اجلاس میں کسی نئے رکن کو شامل کرنے کے حوالے سے کوئی موضوع زیر بحث نہیں تاہم  جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی میں شامل کرنے پرہمیں تحفظات ہیں۔

News ID 1864890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha